ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک: نئی قومی تعلیمی پالیسی کے تحت 2021-22 کے سیشن سے نئی تبدیلیاں نافذ ہوں گی

کرناٹک: نئی قومی تعلیمی پالیسی کے تحت 2021-22 کے سیشن سے نئی تبدیلیاں نافذ ہوں گی

Thu, 20 May 2021 13:33:54    S.O. News Service

بنگلورو،20؍مئی(ایس او نیوز) کوروناکی آڑمیں کئی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔اب کرناٹک کی بی جے پی سرکارنئی قومی تعلیمی پالیسی پرسنجیدہ ہوگئی ہے۔سال 2021-22 کے دوران کرناٹک میں پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کے لیے رہنما اصول تیار کرنے کے لیے ایک ماہر پینل تشکیل دیاجائے گا۔ یہ پینل مارکنگ ماڈل ، آن لائن تعلیم ، آف لائن تعلیم ، اساتذہ کی تربیت ، بجٹ کے استعمال اور دیگر بہت سے متعلق امور کی نگرانی کرے گا۔

اس پینل میں نامور ماہرین تعلیم ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے نمائندوں ، چائلڈاسپیشلسٹ ، ٹی اے سی کے ممبران ، والدین کے سربراہان ، نجی اسکولوں اور اساتذہ یونینوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ ماہر صحت شامل ہیں۔اس پینل کی نافذ کردہ تبدیلیوں میں آئندہ تعلیمی سال 2021-22 کے دوران نئی قومی تعلیمی پالیسی کو لاگوکرنے کاایجنڈا ہوگا۔ اب اساتذہ کی بھرتی کا عمل جلد از جلد محکمہ تعلیم میں سی اینڈ آر ترمیم کی باضابطہ کارروائی مکمل کرکے تیزکیاجائے گا۔

اس کے علاوہ شناخت سے متعلق اپنی رپورٹ جلد از جلد نجی اسکولوں کو پیش کیاجائے گا۔ کورس کی کتابیں 2 ماہ کے اندر طلباء تک پہنچ جائیں گی۔


Share: